حسن ابدال میں شادی میں شرکت کرکے واپس جانیوالے خاندان کی ویگو گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی۔
رپورٹ کے مطابق اٹک میں سیلابی پانی میں بہہ جانے والی گاڑی میں 10 افراد سوار تھے۔
ڈی سی اٹک نے بتایا کہ واقعے کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے جس میں 5 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے ، ریسکیو افراد کو زندہ نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔
راؤ عاطف نے بتایا کہ متاثرہ خاندان شادی میں شرکت کے لیے گیا تھا کہ سیلابی ریلے میں گاڑی بہہ گئی۔
امدادی ٹیموں نے چارنعشیں نکال لیں، ملنے والی لاشوں میں تین بہنوں کی نعشیں بھی شامل ہیں، نازیہ، صابرہ بی بی اور ایمن بی بی کی نعشیں پانی سے نکال لی گئی ہیں، برساتی نالے میں بہہ جانے والے چار سالہ بچے مصطفی کی تلاش جاری ہے۔
جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق واہ کینٹ سے ہے،بدقسمت فیملی شادی کے فنکشن سے واپس آ رہی تھی۔