زہریلے سانپ کا کمسن بچے پر حملہ، بچے نے سانپ کو ہی کاٹ کر جان سے مار ڈالا

بھارت کی ریاست بہار میں تقریباً دو سالہ گویندا کمار نے گھر میں کھیلتے وقت ایک زہریلے کوبرا سانپ کا اس وقت سر کاٹ کر اسے جان سے مار دیا جب سانپ اس پر حملہ آور ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سانپ نے بچے کے ہاتھوں کو لپیٹ لیا تھا جس کے ردِعمل میں بچے نے سانپ کے سر کو دبوچ لیا اور سانپ موت کا شکار ہو گیا۔

واقعہ بہار کے ایک گاؤں بنکاتوا میں جمعے کی دوپہر پیش آیا جب گھر میں تقریباً تین فٹ لمبا کوبرا سانپ داخل ہوا۔

بچے نے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن سانپ اس کے ہاتھوں کو لپٹ گیا، اس دوران بچے نے سانپ کے سر کو منہ میں لیا اور کاٹ دیا جس سے سانپ فوراً مردہ ہو گیا۔

واقعے کے بعد بچے کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لیے قریب‌ ترین اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ بچے میں زہر نہیں گیا ہے بلکہ سانپ کا منہ کاٹنے سے تھوڑا زہر بچے کے کچھ ہونٹوں یا منہ کی جھلی سے اندر چلے گیا جس سے وہ بس بیہوش ہوا تھا۔

تاہم باقائدہ علاج اور 48 گھنٹے نگرانی کے بعد بچے کو صحت یاب قرار دے کر ڈسچارج کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں