جو میکِن نامی ایک امریکی ٹرک ڈرائیور نے 21 سالوں میں نیویارک شہر کا ایک حیرت انگیز ماڈل بنایا ہے جو خشک لکڑیوں سے تیار کیا گیا ہے۔
جو میکن نہ تو معمار ہے نہ ماہر کارپینٹر لیکن ان کی محنت اور جذبے نے انہیں ایک “living legend” کے طور پر متعارف کروا دیا ہے۔
پروجیکٹ کا آغاز 2004 میں ہوا اور ابتدائی ماڈل راکفیلز سینٹر عمارت کے ساتھ مینہیٹن مکمل کرنے میں 12 سال لگے اور بعد میں اسٹیٹن آئیلینڈ، بروکلن، کوئینز لانگ آئیلینڈ، برونکس اور نیوجرسی کے حصے بھی شامل کیے گئے۔
ماڈل شہر کی کل لمبائی تقریباً 50 فٹ اور چوڑائی 30 فٹ ہے جس میں لگ بھگ ایک لاکھ عمارتوں کا منظر پیش کیا گیا ہے۔
جو نے مواد پر تقریباً 20,000 تا 40,000 ڈالرز خرچ کیے اور وقت کے ساتھ اپنی تکنیک بہتر کی۔ اب وہ ایک ہی لکڑی سے ایک ساتھ سیکڑوں گھروں کی صفیں تراش لیتے ہیں جو ہفتوں کا کام ہوتا ہے۔
جو میکن کا ماڈل سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا ہے جہاں صارفین نے انہیں “living legend” قرار دیا۔ یوٹیوب کے آفیشل اکاؤنٹ نے بھی انہیں میزیم ایگزیبٹ کی تجویز دی۔
جو نے صبح سویرے اپنا food delivery کام مکمل کیا، شام اور ویک اینڈ پر ماڈل سازی میں گھنٹوں صرف کیے۔ کبھی مکمل رات جاگ کر کام کیا،اور تمام فارغ وقت اس شوق پر وقف کیا۔
موجودہ ماڈل بہت بڑا ہونے کے سبب کسی میوزیم میں رکھنا مشکل ہے اور اسے ایک storage unit میں محفوظ کیا گیا ہے۔ البتہ جو نے مستقبل میں اس ڈسپلے کو موزوں مقام پر منتقل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔