چارسدہ: سرکی میں خاتون کی مشتبہ موت، سسرالیوں پر قتل کا الزام

چارسدہ: سرکی میں خاتون کی مشتبہ موت، سسرالیوں پر قتل کا الزام
چارسدہ کے علاقے غزگی سرکی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شادی شدہ خاتون کو مبینہ طور پر سسرالیوں نے پھندا دے کر قتل کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق خاتون کی تدفین آج صبح 10 بجے عمل میں لائی گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ مقتولہ کی شادی تین ماہ قبل ہوئی تھی، تاہم شادی کے کچھ ہی دن بعد اس کا شوہر پراسرار طور پر قتل ہو گیا تھا۔ سسرالیوں کو شبہ تھا کہ خاتون کے کسی اجنبی شخص کے ساتھ مبینہ ناجائز تعلقات تھے اور وہ اپنے اُس دوست کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل میں ملوث تھی۔

ذرائع کے مطابق، اسی الزام کی بنیاد پر آج صبح خاتون کو پھندا لگا کر قتل کر دیا گیا۔ تاہم اس واقعے کی ابھی تک سرکاری سطح پر تصدیق یا کوئی مقدمہ درج ہونے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں اور اگر مقتولہ کو واقعی قتل کیا گیا ہے تو ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں