کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین حد کو چھو لیا ہے۔
پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں کاروباری ہفتے کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور مارکیٹ کھلنے کے چند ہی منٹ بعد 100 انڈیکس نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس 1139 پوائنٹس کے ساتھ 142174 کی نئی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس ایک لاکھ 41 ہزار 34 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔