نجی ٹی وی اینکر، انکی فیملی، دیگر افراد کا پتہ نہیں لگ سکا، ترجمان جی بی حکومت

گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ نجی ٹی وی اینکر، انکی فیملی اور دیگرافراد کا پتہ نہیں لگ سکا، سرچ آپریشن جاری ہے۔

ترجمان جی بی حکومت فیض اللہ فراق کا کہنا ہے کہ ممکن ہے سیلابی ریلا لاپتہ افراد کو بہاکر دریائے سندھ لے گیا ہو، شاہراہ بابوسر پر سرچ آپریشن جاری ہے، دریائے سندھ کے کناروں پر بھی سرچنگ جاری ہے۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ شاہراہ بابوسر کے ملبے سے گاڑیاں ملیں لیکن لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگا، امید ہے وزیراعظم سیلاب متاثرین کے دکھوں کا مداوا بنیں گے۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ جی بی میں سیلابی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کے کاموں میں تیزی لائی گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ زیادہ تر رابطہ سڑکیں اور آبپاشی چینلز بحال کیے گئے ہیں، گلگت بلتستان کے اکثرعلاقوں میں بجلی بحال کردی گئی ہے۔

فیض اللہ فراق نے کہا کہ وزیراعظم کے دورہ جی بی سے قبل 3 وفاقی وزرا گلگت پہنچ چکے ہیں، وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے سیلاب سے تباہی کا جائزہ لیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں