ترجمان پاکستان ریلویز نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس ٹرین پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔
اپنے ایک جاری بیان میں ترجمان ریلویز نے کہا کہ ٹرین کی روانگی سے پہلے حفاظتی نگرانی کے لیے پائلٹ انجن بھیجا جاتا ہے، آج صبح 10 بجے نگرانی کے لیے بھیجےگئے پائلٹ انجن پر3 گولیاں چلائی گئی تھیں۔
ترجمان ریلویز کا بتانا ہے کہ خطرہ محسوس ہوتے ہی ٹرین کو محفوظ مقام پر روک لیا گیا تھا اور تمام مسافرمحفوظ ہیں۔
ترجمان ریلویز کے مطابق سکیورٹی کلیئرنس پرٹرین منزل کی جانب روانہ کردی گئی ہے اور پائلٹ انجن بھی بحفاظت واپس پہنچ گیا۔
ترجمان نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس ٹرین بحفاظت منزل کی جانب رواں دواں ہے۔