حکومت کا 3 مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے تین مراحل میں 24 سرکاری اداروں کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی وزیر نجکاری عبد العلیم خان نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پہلے مرحلے میں ایک سال میں 10، دوسرے مرحلے میں ایک سے تین سال میں 13 اداروں کی نجکاری کی جائے گی، ایک ادارے کی نجکاری کے لئے تین سے پانچ سال کا آخری مرحلہ شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، زرعی ترقیاتی بینک جیسے اہم اداروں کی نجکاری کی جائے گی، پہلے مرحلے میں آئسکو سمیت تین ڈسکوز کی نجکاری بھی کی جائے گی، دوسرے مرحلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن، چار جنکوز کی نجکاری کی جائے گی۔

عبدالعلیم خان نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں لیسکو سمیت 6 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی، آخری مرحلے میں پوسٹل لائف انشورنس کمپنی کی نجکاری کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں