سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی بس کھائی میں گرنے سے 2 فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ ادھم پور کے علاقے بسنت گڑھ کے مقام پر پیش آیا جہاں سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) جوانوں کو لے جانے والی بس کھائی میں گرگئی۔
بھارتی میڈیا نے تصدیق کی ہےکہ حادثے میں سی پی آر ایف کے 2 اہلکار ہلاک اور 15 زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بس مقبوضہ کشمیر کے علاقے ادھم پور میں سفر کررہی تھی جس میں 23 افراد سوار تھے۔