چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے واضح کیا ہے کہ اب بھارت سے مذاکرات کی بھیک مانگنے کا وقت ختم ہو چکا ہے، جو بھی بات ہوگی برابری کی بنیاد پر ہوگی۔
لاہور میں بورڈ آف گورنرز اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف بہترین کھیل پیش کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم کی سلیکشن میں ان کا کوئی عمل دخل نہیں، نہ ہی وہ 1 فیصد بھی مداخلت کرتے ہیں۔
محسن نقوی کے بیان نے پی سی بی کے مؤقف کو مزید مضبوط کرتے ہوئے یہ پیغام دیا ہے کہ اب قومی وقار کو مقدم رکھتے ہوئے فیصلے کیے جائیں گے۔