پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما حماد اظہر نے این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حصہ نہ لینے کا اعلان کردیا۔
لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ والد کی خالی نشست پر ان کے کزن ارسلان ظہیر کو امیدوار نامزد کیا جائے گا۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ والدہ کی ہدایت پر انتخابی دوڑ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا، خاندان مزید صدمات برداشت نہیں کرسکتا۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے والد کو ہراساں اور گرفتار کیا جبکہ ان کے گھر پر متعدد چھاپے بھی مارے گئے۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وہ والد کے اکلوتے بیٹے اور خاندان کے واحد وارث ہیں، اسی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے
