0

غزہ میں خون کی نہر بہہ گئی! اسرائیلی بمباری میں 51 فلسطینی شہید

غزہ: اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری نے غزہ اور اس کے گردونواح، خاص طور پر زیتون اور صابرہ علاقوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا ہے۔ عرب میڈیا اور فلسطینی شہری دفاع کے مطابق، 51 فلسطینی شہید جبکہ سیکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فلسطینی شہری دفاع نے بتایا کہ 6 اگست سے جاری کارروائیوں نے ان علاقوں کو تباہی کی وادی بنا دیا ہے، جہاں ہزار سے زائد عمارتیں مکمل یا جزوی طور پر تباہ ہو چکی ہیں۔ بدقسمتی سے اتوار کو بھی گولہ باری کا سلسلہ جاری رہا، جس کی وجہ سے ریسکیو ٹیمیں اہم راستوں کی بندش کی وجہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں روکنے پر مجبور ہو گئیں۔

شہری دفاع ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ موجودہ حالات میں متاثرہ علاقوں میں کام کرنا ان کی صلاحیت سے باہر ہے، کیونکہ غزہ کے شمال و جنوب میں نہ کوئی گھر، نہ کوئی پناہ گاہ، نہ کیمپ ایسی جگہ بچی ہے جو محفوظ ہو۔

فلسطینی طبی حکام نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں سے 24 افراد ایسے تھے جو امداد کے منتظر تھے، اور ان کی ہلاکت نے انسانی المیہ کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں