0

وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم: 227 لیپ ٹاپ تاحال لاپتہ، 12 ملین کا نقصان

اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم فیز 2 میں بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ اسکیم کے تحت فراہم کردہ 1011 لیپ ٹاپ چوری یا لاپتہ ہوئے، جن میں سے 784 لیپ ٹاپ واپس لے لیے گئے، جبکہ 227 تاحال غائب ہیں۔

آڈٹ رپورٹ کے مطابق اس بدانتظامی سے قومی خزانے کو 12 ملین روپے کا نقصان ہوا، اور ابھی تک کسی بھی ذمہ دار کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی۔

اعلیٰ تعلیمی کمیشن (HEC) کے حکام نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی طور پر 179 لیپ ٹاپ کا ڈیٹا غائب تھا، تاہم اب یہ تعداد کم ہو کر 143 رہ گئی ہے۔ صرف دو اداروں — کراچی کی ایک یونیورسٹی اور گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور — کے معاملات زیر التوا ہیں۔

کمیٹی نے ہدایت جاری کی ہے کہ ایک ماہ کے اندر اندر تمام لاپتہ لیپ ٹاپ برآمد نہ ہونے کی صورت میں متعلقہ افراد سے ریکوری کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں