0

پاکستان سے مزید 1062 افغان شہری ملک بدر

خیبر:ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کی ملک بدری کا سلسلہ جاری ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 1062 غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو طورخم سرحد کے راستے ملک بدر کیا گیا، ڈی پورٹ ہونے والے 776 افراد پی او آر کارڈ ہولڈر تھے۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افغان شہری پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں رہائش پذیر تھے، ٹرانزٹ کیمپ آنے والے 123 افراد بغیر دستاویزات کے مقیم جبکہ 163 افراد اے سی سی کارڈ ہولڈرز تھے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یکم اپریل سے 75 ہزار سے زائد افغان شہری لنڈی کوتل ٹرانزٹ کیمپ سے بے دخل کیے جا چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں