0

فلسطین کی صورتحال پر او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس، اسحاق ڈار بھی شریک

اسلام آباد: اسلامی تعاون کی تنظیم (او آئی سی) کی وزرائےخارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس سعودی عرب میں ہو رہا ہے جس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق او آئی سی وزرائےخارجہ کونسل اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچنے پر پاکستانی سفیر احمدفاروق، قونصل جنرل خالد مجید نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا بتانا ہے کہ اجلاس میں رکن ممالک کے وزرائےخارجہ فلسطین کی سنگین صورتحال پر غور کریں گے، اسرائیلی فوجی جارحیت اور غزہ پر مکمل کنٹرول کے منصوبے پراجلاس میں مشاورت کی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق اوآئی سی اجلاس فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے مشترکہ جواب پرغور کرے گا۔

واضح رہے او آئی سی وزرائے خارجہ کا غیرمعمولی اجلاس آج او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں