0

کراچی: ڈرگ روڈ انڈر پاس میں بس کی 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق، ڈرائیور گرفتار

کراچی: ڈرگ روڈ انڈر پاس میں پیش آنے والے ٹریفک میں حادثے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ کے مطابق افسوسناک ٹریفک حادثہ ڈرگ روڈ انڈر پاس میں پیش آیا جس دوران مسافر بس نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر مار دی۔

ایس ایس پی ایسٹ کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ حادثے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔

پولیس کے مطابق بس کو ناتھا خان سےتحویل میں لےکرڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا ہے جب کہ زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں