انجینئر محمد علی مرزا کو جہلم کے تھانہ سٹی پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے انہیں جہلم کی اکیڈمی سے گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق محمد علی مرزا کی گرفتاری مذہبی جماعتوں کی درخواست اور مختلف علما کے وفود کی ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کے بعد عمل میں آئی ہے۔ علما کرام نے بھی ان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا تھا۔