0

ٹرمپ کا دعویٰ: پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 7 طیارے گرائے گئے، میں نے تجارت کی دھمکی دے کر جنگ روکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ ایٹمی جنگ کو روک کر عالمی سلامتی کو بچایا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اس کشیدہ صورتحال میں 7 طیارے تباہ ہو چکے تھے اور جنگ تیزی سے بڑھ رہی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ انہوں نے اس جنگ کو روکنے کے لیے سخت تجارتی پابندیوں کی دھمکی دی، جس کے بعد صرف 24 گھنٹوں میں کشیدگی کم ہو گئی اور جنگ ختم ہو گئی۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ کئی بار ایسی جنگیں روک چکے ہیں جنہیں روکنا ناممکن سمجھا جاتا تھا، اور پاک بھارت تنازعہ بھی ان میں شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تجارت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے انہوں نے امن قائم کیا۔

واضح رہے کہ ٹرمپ پہلے بھی کئی مرتبہ پاک بھارت جنگ ختم کروانے کا کریڈٹ لے چکے ہیں اور اس دوران گرائے جانے والے طیاروں کی تعداد 5، 6 اور اب 7 بیان کر چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں