0

حکومت کا غیرملکی کمرشل بینکوں سے ایک سال میں اربوں ڈالر قرض لینے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے رواں مالی سال2025-2026 کے دوران غیرملکی کمرشل بینکوں سے تین ارب دس کروڑ ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزارت اقتصادی امور حکام کے مطابق پروجیکٹ فنانسنگ کی مد میں چھ ارب 40 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا جائے گا جبکہ گزشتہ ماہ جولائی کے دوران حکومت نے 70 کروڑ ڈالر قرض حاصل کیا تھا۔

اس کے علاوہ 49 کروڑ 83 لاکھ ڈالر باہمی معاہدوں اور کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے جبکہ گزشتہ ماہ 19 کروڑ 62 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے۔

حکومت نے رواں مالی سال صرف 40 کروڑ ڈالر مالیت کے بانڈز کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ حکام کے مطابق جولائی میں سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے جبکہ رواں مالی سال سعودی آئل فیسیلیٹی کے تحت ایک ارب ڈالر موصول ہوں گے۔

حکام کے مطابق جولائی 2025 میں سالانہ بنیادوں پر بیرونی فنڈنگ میں تقریبا 26 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں