ایرانی پاسداران گارڈز کی کارروائی میں ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں 13 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاسداران انقلاب کی کارروائیوں کے دوران متعدد دہشت گردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے پاسداران انقلاب گارڈز نے تصدیق کی ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیستان بلوچستان میں پولیس پر حملے میں ملوث تھے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بھی ایرانی سکیورٹی فورسز نے جنوب مغربی علاقے میں کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک کردیے تھےجب کہ 2 کو گرفتار کیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق تمام عسکریت پسند ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے تھا اور عسکریت پسند اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے تربیت یافتہ تھے۔