0

اسلام آباد ہائی کورٹ میں اہم کیس , افغان خواتین کی وطن واپسی رکوانے کی درخواست چیف جسٹس کو بھجوا دی گئی

اسلام آباد ;اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین افغان خواتین نے اپنی جبری وطن واپسی کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ درخواست گزار خواتین نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پاکستانی شہریوں سے شادی کے بعد پاکستان میں مقیم ہیں اور ان کے تین بچے بھی ہیں، اس لیے انہیں افغانستان واپس نہ بھیجا جائے۔
گزشتہ روز جسٹس انعام امین منہاس نے درخواستوں کی سماعت کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ یہ معاملہ شریعت اور انسانی حقوق کے زمرے میں آتا ہے، لہٰذا خواتین اور ان کے بچوں کو پاکستان میں مستقل قیام کی اجازت دی جائے۔
عدالت نے اس نوعیت کا کیس پہلے ہی چیف جسٹس کے روبرو زیر سماعت ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے فائل چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق درخواست گزار خواتین نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ چونکہ ان کی شادی پاکستانی شہریوں سے ہو چکی ہے اور بچے بھی پیدا ہو چکے ہیں، اس لیے انہیں پاکستان سے بے دخل کرنا نہ صرف شریعت بلکہ انسانی ہمدردی کے بھی خلاف ہوگا۔
مزید سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں