0

نان اسٹک پین کتنے فائدہ مند اور کتنےنقصان دہ؟

یہ موضوع اکثر زیرِ بحث رہتا ہے کہ نان اسٹک پین صحت کے لیے کتنے محفوظ ہیں؟۔ تو اس کا جواب ہے بالکل نہیں۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ زیادہ تر نان اسٹک برتن ٹَیفلون (Teflon) کوٹنگ سے بنائے جاتے ہیں، جسے (Polytetrafluoroethylene) کہا جاتا ہے۔ یہ کوٹنگ کھانے کو چپکنے نہیں دیتی۔

جب زیادہ حرارت یعنی 260°C یا 500°F سے اوپر ہوتا ہے تو نان اسٹک پین سے زہریلی گیسیں خارج ہوسکتی ہیں جو پھیپھڑوں اور صحت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ مزید برآں اگر کوٹنگ اترنے لگے یا اس پر خراشیں آجائیں تو وہ ذرات کھانے میں شامل ہوسکتے ہیں جو صحت کے لیے صحیح نہیں۔

ممکنہ صحت کے خطرات میں سانس کی تکالیف شامل ہے۔ اس کے علاوہ طویل عرصے تک استعمال سے کچھ ماہرین کے مطابق جگر اور ہارمونز پر اثر پڑ سکتا ہے۔

محفوظ استعمال کے طریقے

خالی پین کو زیادہ دیر تک نہ گرم کریں۔

لکڑی یا سلکان کے چمچ استعمال کریں تاکہ کوٹنگ خراب نہ ہو۔

اگر کوٹنگ اترنے لگے یا خراشیں زیادہ ہوں تو پین فوراً بدل دیں۔

نان اسٹک پین کو مدھم یا درمیانی آنچ پر استعمال کریں۔

متبادل

کاسٹ آئرن پین (Cast Iron): اگر صحیح طریقے سے سیزن کیے جائیں تو یہ بھی نان اسٹک کی طرح کام کرتے ہیں۔

اسٹین لیس اسٹیل ذرا سا آئل استعمال کرنے سے بہترین رہتا ہے۔

اسی طرح سیرامک کوٹنگ والے برتن بھی نسبتاً محفوظ سمجھے جاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں