0

خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے سیلاب زدگان کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی، وزیراعلیٰ کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں شدید سیلابی تباہ کاریوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کی تکلیف خیبرپختونخوا کے عوام کی بھی تکلیف ہے اور متاثرہ خاندانوں کے غم میں وہ برابر کے شریک ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ ہر مشکل وقت میں کھڑی ہے اور جہاں بھی ضرورت ہو، خیبرپختونخوا بھرپور تعاون فراہم کرے گی تاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی جلد از جلد بحالی ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں