0

چناب میں سیلاب؛ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل

سیالکوٹ:سمبڑیال کے مقام پر دریائے چناب میں سیلاب کے پیش نظر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح 10 سے رات 10 بجے تک معطل کر دیا گیا۔

ترجمان سیال کے مطابق سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ فلائٹ آپریشن معطلی کا باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا گیا، سیلابی پانی کا جنوبی اطراف سے ایئرپورٹ کی جانب رخ ہو رہا ہے۔

نوٹم کے مطابق سیلابی پانی کے مکمل اخراج تک سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن ہر قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر صبح 10 سے رات 10 بجے تک پر بند کر دیا گیا۔

ترجمان سیال کے مطابق سیال انتظامیہ کی تمام افرادی قوت اور مشینری متحرک ہے، سیلابی پانی کے بروقت اخراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ڈی واٹرنگ پمس سمیت تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں۔

ایئرپورٹ پر نصب تمام تر آلات مکمل محفوظ ہیں اور ایئرپورٹ کے جنوبی حصے کی جانب سیلابی پانی حفاظتی بند عبور کر کے داخل ہوا۔ سیلابی پانی کو مشینری اور پمس کی مدد سے نکالا جا رہا ہے۔

ترجمان سیال کے مطابق ایئرپورٹ ٹرمینل، بلڈنگ پارکنگ، رن وے سمیت زیادہ تر مرکزی حصہ محفوظ ہے۔

دوسری جانب، سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی عارضی بندش کے باعث پی آئی اے نے اپنا فضائی آپریشن تبدیل کر دیا ہے۔

پی آئی اے

ترجمان پی آئی اے کے مطابق آج صبح 10 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک پی آئی اے کی سیالکوٹ سے آپریٹ ہونے والی پروازیں لاہور ایئرپورٹ منتقل کر دی گئی ہیں۔

پی کے 746 جدہ تا سیالکوٹ، پی کے 745 سیالکوٹ سے جدہ، پی کے 239 سیالکوٹ سے کویت اور پی کے 244 دمام سے سیالکوٹ کی پروازیں اب لاہور ایئرپورٹ سے آپریٹ ہوں گی۔

تمام مسافروں سے درخواست ہے کہ اپنی پروازوں اور ان کے اوقات کار سے متعلق بروقت معلومات کے لیے پی ائی اے کی کال سینٹر 786-786-111 سے رابطے میں رہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں