0

پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کی کمان برازیلین نیوی کو سونپ دی

اسلام آباد: پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کی کمان، بحرین میں کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب کے دوران برازیلین نیوی کے حوالے کی ـ پاک بحریہ کے کموڈور سہیل احمد عزمی نے کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے کمانڈر وائس ایڈمرل جارج وکوف (George Wikoff) کی موجودگی میں کمان باضابطہ طور پر برازیلین نیوی کے ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی (Admiral Marcelo Lancellotti)کے حوالے کی۔

جنوری 2025 میں کمان سنبھالنے کے بعد سے، پاک بحریہ نے کمبائنڈ ٹاسک فورس(CTF-151 )مشن کی قیادت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی بحری افواج خصوصاً یورپین یونین نیول فورسز کے آپریشن اٹلانٹا (ATALANTA) کے ساتھ قریبی شراکت داری قائم کی۔ جس کے نتیجے میں ENDURING RESOLVE اور OCEAN WATCH جیسی مشترکہ گشت کا انعقاد کیا گیا۔ CTF 151 کی ایک اہم کامیابی فوکسڈ آپریشن سی اسپرٹ کا پیشہ ورانہ انعقاد تھا، جس کے ذریعے کمبائنڈ ٹاسک فورس151 نے 13 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز(CMF) کے شراکت دار ممالک، 06 ممالک کے بحری اثاثوں اور 08 علاقائی رابطہ مراکز کو مشترکہ تیاری کا موقع فراہم کیاـ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے مقاصد کو تقویت دینے کے لیے، کموڈور سہیل احمد عزمی نے خطے کی اہم قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کیں جس نے میری ٹائم سیکیورٹی کو فروغ دینے میں تعاون کی اہمیت کو مزید اجاگر کیاگیا۔

کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس151 کے طور پر اپنے دور کے بارے میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، کموڈور سہیل احمد عزمی نے اپنے عملے اور بین الاقوامی شراکت داروں خاص طور پر ریپبلک آف کوریا اور جاپان کے مستقل عزم پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز میں اپنی فعال شرکت پر فخر محسوس کرتی ہے اور اس کی کاوشیں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے پختہ عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔

نئے آنے والے کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس151 ریئر ایڈمرل مارسیلو لانسلوٹی (Admiral Marcelo Lancellotti )نے پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم کمبائینڈ میری ٹائم فورسز میں شریک ممالک کے ساتھ مل کر تعاون کو مضبوط کریں گے اور مشترکہ سمندری مفاد کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

کمبائنڈ ٹاسک فورس151جنوری 2009 میں ایک کثیر القومی ٹاسک فورسز کے طور پر قائم ہوئی، اور یہ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ آپریشنل ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ یورپین یونین نیول فورس اور آزادانہ طور پر تعینات بحری جہازوں کے ساتھ مل کر، کمبائنڈ ٹاسک فورس151 بین الاقوامی طور پر تجویز کردہ ٹرانزٹ کوریڈور پر گشت کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تقریب میں اسلامی جمہوریہ پاکستان، جاپان اور فیڈریٹو ریپبلک آف برازیل کے سفیروں، جمہوریہ کوریا کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں