0

مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا ملک بھر میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر اہم پیغام دیتے ہوئے کہاکہ کل نماز جمعہ میں علماء کرام ، خطباء اور عوام خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں ۔
حرمین شریفین میں موجود اہل وطن اپنے ملک وقوم کو خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا عوام ممکن طور پر اپنے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔
جمعیت علماء کے کارکن ،انصار کے رضاء کار مشکل وقت میں قوم کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں ۔ریلیف کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

بلاتفریق متاثرین کی خدمت کی ہر ممکن کوشش کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں