قومی ویمنز کرکٹرز نے پشاور میں آج ہونے والے فلڈ ریلیف چیریٹی میچ میں شائقین سے اسٹیڈیم آنے کی اپیل کی ہے۔
ویڈیو پیغام میں ویمنز کھلاڑیوں نے شائقین سے درخواست کی وہ ٹکٹ خرید کر میچ دیکھنے ضرور آئیں تاکہ سیلاب متاثرین کے لیے زیادہ سے زیادہ رقم جمع ہوسکے۔
خیبرپختونخوا حکومت اور پشاور زلمی کے زیر اہتمام فلڈ ریلیف چیریٹی میچ آج کھیلا جائے گا۔
میچ میں شاہد آفریدی، یونس خان، انضمام الحق، راشد لطیف، وقار یونس، اظہر محمود، سعید اجمل، شعیب اختر اور بابر اعظم سمیت کئی سابق اور موجودہ لیجنڈز ایکشن میں ہوں گے۔
پشاور زلمی اور لیجنڈز الیون کے مابین میچ آج دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلا جائے گا.