سیلابی صورتحال کے پیشِ نظرپنجاب کے9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم مؤخر کر دی گئی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر ( این ای او سی) کے مطابق لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان، مظفرگڑھ اور بہاولپورمیں انسداد پولیو مہم مؤخر کی گئی ہے۔
این ای او سی کا کہنا ہے کہ راولپنڈی، اٹک، میانوالی، فیصل آباد، ڈی جی خان، راجن پور اور رحیم یارخان میں انسداد پولیو مہم شیڈول کے مطابق ہوگی۔
نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر کے مطابق ملک کے دیگرحصوں میں انسداد پولیومہم یکم ستمبرسے شیڈول کے مطابق شروع ہوگی۔
این ای او سی کا کہنا ہے کہ مہم کے دوران جب بھی انسداد پولیوٹیم آئے تو ان سے مکمل تعاون کریں، والدین اپنے 5 سال سے کم عمربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں۔