0

پشاور: فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق

پشاور: فائرنگ کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
تھانہ رحمان بابا کی حدود جاوید آباد گھڑی قمردین میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق فریق اول کے محمد شعیب ولد محمد جان، علی خان اور وقاص ولد محمد اعجاز فریق دوم کی فائرنگ سے موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ واقعہ میں ملوث فریق دوم کے یاسین اور وسیم خان سکنہ جاوید آباد بتائے جا رہے ہیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ذمہ داروں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں