جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے ملک میلہ کے دورے کے دوران مقامی ونگ کمانڈر نے علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے بچوں سے ملاقات کی اور ان میں اسٹیشنری کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا سامان بھی تقسیم کیا۔
ونگ کمانڈر نے طلبہ کو نصیحت کی کہ تعلیم ہی اصل ہتھیار ہے، اور علم کے ذریعے ہی ترقی و کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بچوں کو جسمانی فٹنس اور مثبت سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب بھی دی تاکہ وہ مستقبل میں صحت مند، فعال اور ذمہ دار شہری بن سکیں.