0

مولانا فضل الرحمن کی انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ملاقات

مولانا فضل الرحمن نے انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ملاقات کی۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلا م پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عقیدہ ختم نبوت اوردینی مدارس ومساجدکے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔
7ستمبر کو یوم تحفظ ختم نبوت کے موقعہ پر ملک بھر میں جلسے، سمینار، اور کانفرنسیں منعقدکی جائیں گی۔ مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ دینی و مذہبی جماعتوں کے کارکن و رضا کار،مخیرحضرات اور رفاہی ادارے آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی ہرممکن مددکریں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مکہ مکرمہ میں مولانا راشد محمود سومرو،مفتی ابرار احمد اور دیگر علماء کے ہمرا ہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکزی امیر مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سے ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی۔باہمی ملاقات میں عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،غزہ کے خونی حالات، پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں اورموجودہ صورتحال میں علماء کرام کی ذمہ داریوں و دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایک مذ موم منصوبہ اور سازش کے تحت ملک میں عقیدہ ختم نبوت اور آئین پاکستان کی اسلامی شقوں اور دفعات کو متنازع بنانے کی مذمو م کوشش کی جا رہی ہے جس کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عقیدہ ختم نبوت،دینی مدارس ومساجدکے تحفظ اوراسلامی نظام کے نفاذکے لیے اپنی پرامن جدوجہد جاری رکھے گی۔انہوں نے غزہ کی صورتحال پر شدیدغم و و غصہ اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت ودرندگی اور مظلوم ونہتے فلسطینیوں کے قتل عام پر امریکہ ویورپ،عالمی طاقتو ں اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی، اسلام اور انسانیت دشمنی کی بدترین مثال ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں او رمسلم حکمران غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو ختم کرانے اور مظلوم فلسطینیوں کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ مولانا فضل الرحمن نے اور مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ نے کہا کہ 7ستمبرکو یوم تحفظ ختم نبوت کے موقعہ پر جمعیت علماء اسلام اور ختم نبوت کے عنوان پر کام کرنے والیں مختلف جماعتیں اور تنظمیں ملک بھر میں جلسے، سمینار،کانفرنسز اور دیگر تقریبات منعقد کر کے پوری دنیاکو یہ واضح پیغام دیں گے کہ مسلمان عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت ﷺ کا تحفظ ہر قیمت پر کریں گے اور اس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا انہوں نے پاکستان میں سیلا ب کی تباہ کاریوں اور جانی و مالی نقصا ن پر بھی شدید دکھ کا اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مصائب ومشکلات کی اس گھڑی میں دینی و مذہبی جماعتوں کے کارکن و رضا کار،مخیرحضرات اور رفاہی ادارے آگے بڑھ کر سیلاب زدگان کی ہر ممکن مددکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں