0

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سیلابی علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی میں سیلاب سے متاثرہ علاقے گئے ہوئے تھے کہ اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ مرحوم فرقان احمد کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب کے تینوں دریاؤں میں اس وقت سیلابی صورتحال ہے اور مختلف حادثات میں اب تک 33 افراد جاں بحق اور 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں