0

لاہور میں تعلیمی سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان، سیلاب متاثرہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے

لاہور میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں یکم ستمبر سے دوبارہ بحال ہوں گی۔

یکم ستمبر سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہونے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کے تمام اسکول گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد یکم ستمبر سے دوبارہ کھل جائیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق لاہور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اسکول فی الحال بند رہیں گے اور تمام اسکول محکمہ اسکول ایجوکیشن کی جانب سے فراہم کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

واضح رہے دریائے راوی میں سیلاب کے باعث لاہور کے کئی علاقے متاثر ہیں جہاں نظام زندگی بری طرح مفلوج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں