اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور اطراف میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اورزلزلے کا مرکز افغانستان تھا۔
پنجاب میں راولپنڈی، ملکہ کوہسارمری اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جہاں لوگوں میں سخت خوف وہراس پھیل گیا اور شہری کلمہ طیبہ کا وردکرتے ہوئے گھروں سے باہر آگئے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پشاور میں لوگ گھروں سے باہر آگئے۔
ریسکیو1122 خیبرپختونخوا کے ترجمان بلال احمد فیضی نے بتایا کہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم ریسکیو1122 کنٹرول رومز کو کسی بھی قسم کے نقصانات کی کال تاحال موصول نہیں ہوئی ہے.