زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا ون ڈے کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔سکندر رضا کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔
سکندر رضا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نو درجے ترقی پاکر 22ویں اور بولنگ میں ایک درجے ترقی سے 38ویں نمبر پر آگئے۔
ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ ترقی پاکر 27ویں نمبر پر آگئے۔
ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:
ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم تین اور محمد رضوان دو درجے تنزلی سے بالترتیب 21ویں اور 22ویں نمبر پر چلے گئے۔Urdu audiobooks
حسن نواز دو درجے ترقی پاکر 31ویں نمبر پر آگئے جبکہ صائم ایوب دو درجے تنزلی سے 40ویں نمبر پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بولنگ رینکنگ میں سفیان مقیم 11 درجے ترقی پاکر 22ویں اور شاہین آفریدی آٹھ درجے ترقی پاکر 26ویں نمبر پر آگئے جبکہ حارث رؤف چار درجے تنزلی سے 28ویں نمبر پر چلے گئے۔