راولپنڈی:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان بالکل ٹھیک ہیں ان کی صحت سے متعلق فیک اور سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔
لاہور انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ آج میرے بیٹے شاہ ریز خان کی ضمانت کا کیس تھا ہمارے وکلاء پیش ہوے جج کو فیصلہ سنانا تھا مگر وہ چلے گئے۔
انہوں نے کہا کہ کل عمران خان سے ملاقات ہونی تھی نہیں کرائی گئی، بیرسٹر گوہر کی عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، عمران خان کا چیک اَپ ان اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے ہمیں ان لوگوں کے ارادوں ہر یقین نہیں ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ عظمیٰ خان نے عمران خان کی صحت کے لیے پوچھا کیونکہ وہ خود ڈآکٹر ہیں، عمران خان بالکل ٹھیک ہیں سوشل میڈیا پر فیک خبریں پھیلائی جا رہی ہیں سوشل میڈیا ٹی وی چینل اس طرح کی خبروں کی ہم سے تصدیق کرلیا کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو تھوڑا سا بھی کچھ ہوگا تو سب سے پہلے ہماری فیملی کھڑی ہوگی میڈیا کو بتانے کے لیے، عمران خان کی صحت کو لے کر سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ سچ نہیں ہے.