0

کرک، گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہید

پشاور:خیبرپختونخوا کا ضلع کرک ایک بار پھر دہشت گردی کی لرزہ خیز واردات سے گونج اٹھا، جہاں بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیس کی گشت پر مامور گاڑی کو نشانہ بنا ڈالا۔

خوفناک حملے کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دو بہادر کانسٹیبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔

ترجمان کرک پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایس ایچ او عمر نواز اپنے دو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے۔

دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے گاڑی مکمل طور پر چھلنی ہو گئی اور تینوں اہلکار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں