0

شاداب خان نے کندھے کی سرجری کے بعد فزیکل ٹریننگ شروع کردی

کندھے کی سرجری کے بعد بحالی فٹنس کیلیے کوشاں قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے فزیکل ٹریننگ شروع کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے میڈیکل پینل کی مشاورت سے شاداب خان کا آپریشن پانچ جولائی کو انگلینڈ میں ہوا تھا۔

شاداب خان ایشیا کپ کیلیے قومی اسکواڈ میں شامل نہیں ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر ریکوری ٹریننگ اور فٹنس ایکسرسائز کرتے ہوئے ویڈیوز شیئر کی ہیں۔

شاداب خان نے ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ’میرا ری ہیب جاری ہے، آپ سب کی دعاؤں کا شکریہ ‘۔

شاداب خان کا نومبر میں جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل فٹ ہو کر ٹیم میں واپسی کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں