0

اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان پر انڈہ پھینک دیا گیا۔

آج اڈیالہ جیل کے دوران عمران خان کی بہن علیمہ خان میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں کہ اس وقت ان پر دو انڈے پھینکےگئے۔

گفتگو کے دوران ایک انڈہ علیمہ خان کو لگا جس کے بعد پارٹی کارکنان نے شور شرابہ شروع کردیا اور پولیس نے موقع سے 2 لڑکیوں کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کردیا۔

اس سے قبل علیمہ خان سے تلخ سوالات پوچھنے پر پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوئے اور اس موقع پر پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ طاہر نے شور شرابا بھی کیا جب کہ علیمہ خان سوالات کا جواب دیے کے بجائے گاڑی میں جاکر بیٹھ گئیں۔

صحافیوں سے گفتگو میں علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہوا بدلی ہے، لوگوں کا غصہ اور ان کا خوف دیکھ لیں، لوگ ظلم قبول نہیں کریں گے، پولیس والے ہمیں کہہ رہے ہیں ہم تنگ پڑ گئےہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگ 8 فروری کو کھڑے ہوئے تھے، آج بھی کھڑے ہیں، عمران خان جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کی بات کرتے ہیں جب کہ یہ لوگ بانی پی ٹی آئی کی آواز بند کرنا چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں