0

پشاور ؛ مچنی گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ سے پولیس افسر جاں بحق

پشاور ; پشاور کے علاقے مچنی گیٹ تلڑزئی پل کے قریب نامعلوم افراد نے شعبہ تفتیش کے اے ایس آئی کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا. محکمہ سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کردیں ۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز تھانہ پہاڑی پورہ کے شعبہ تفتیش (انوسٹی گیشن)میں تعینات اے ایس آئی صفدر خاں تھانہ متھرا کے قریب مقامی بی ایچ یو میں پولیو ڈیوٹی کے لے گئے ہوئے تھے، جہاں سے واپسی پر مقتول صفدر خاں کی نعش تلڑز ئی کے پل کے قریب گاڑی سے چند گز کے فاصلے پر ملی
۔مقتول کی گاڑی سے پولیس وردی شوز اور بلٹ ملی بعدازاں پولیس افسران کی ٹیم جاے وقوعہ پر پہنچ گئی، جنہوں نے مقتول صفدر خاں اے ایس آئی کی نعش تحویل میں لے کر مزید تحقیقات شروع کردیں ۔ شہید کی نماز جنازہ پشاور پولیس لائنز میں ادا کردی گئی، جس میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید سمیت دیگر سینیر افسران بھی شریک ہوئے یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی نامعلوم افراد نے تھانہ مچنی گیٹ کے شعبہ تفتیش کے انوسٹی گیشن آفیسر انسپکٹر کو دو ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں