پشاور؛خیبر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پشاور اور دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے درجنوں طلبہ کو سیاحتی مقام غر اوبو سے گرفتار کر لیا۔ طلبہ والدین اور گھر والوں کو دھوکہ دے کر سکول و کالج جانے کی بجائے سیر و تفریح کے لیے گئے تھے۔ذرائع کے مطابق زیادہ تر طلبہ نے اپنے آپ کو چھپانے کے لیے سکول کے یونیفارم پہن رکھے تھے، تاکہ گھر والے اور عام لوگ سمجھیں کہ وہ تعلیمی اداروں میں جا رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اس حوالے سے خبریں وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کی۔