مالاکنڈ لیویز فورس سے ریٹائرڈ ہونے والے 99 لیوی اہلکاروں کو فارغ کردیا گیا۔
نئے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ فیاض خان شیرپاؤ نے دستخط کرکے باضابطہ نوٹی فیکیشن جاری کردیا جس کے بعد لیوی اہلکاروں کی امیدیں دم توڑ گئیں احتجاجی مظاہروں ،دھرنوں اور عدالتی کیس کے باوجود اہلکار ہار گئے۔
نوٹی فیکیشن اہلکاروں پر بجلی بن کر گر گئی اکثریت غریب خاندانوں سے ہیں، بیشتر بے روزگاری کے عذاب سے لڑ رہے ہیں پینتالیس سالہ رولز برقرار رکھی گئی۔
اہلکاروں نے سخت عدالتی جنگ لڑی عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ بھی دیا لیکن صوبائی کابینہ کی ترمیم شدہ رولز کے ذریعے مالاکنڈ لیوی فورس سمیت صوبہ بھر کے سینکڑوں لیوی اہلکار ریٹائرڈ کردیئے گئے۔
مالاکنڈ لیوی فورس سے ریٹائرڈ ہوکر مستقل فارغ کیے جانے والوں میں چار صوبیدار ،پانچ نائب صوبیدار،پندرہ حوالدار،سترہ نائیک،پچیس لارنس نائیک اور چونتیس سپاہی شامل ہیں۔