راولپنڈی: صرف 10 روپے کے تنازع پر نوجوان کو قتل کردیا گیا ، 19 سالہ عبدالصمد گھر کا واحد کفیل تھا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں عدم برداشت کا ایک اور واقعہ پیش آیا، جہاں صرف 10 روپے کے تنازع پر 19 سالہ عبدالصمد کو چھری کے وار سے شدید زخمی کیا گیا۔
عبدالصمد زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد آج دم توڑ گیا، مقتول گھر کا واحد کفیل تھا جبکہ واقعے میں ایک اور نوجوان نعمان بھی زخمی ہوا۔
ریسکیو حکام نے کہا کہ ملزمان کی نوجوان پر حملے کی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے، اہلِ علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
