0

چاہت فتح علی کا انڈے مارے جانے پر ردعمل آگیا، سارا واقعہ بھی بتا دیا

لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد ان کا ردعمل بھی سامنے آیا ہے۔

سوشل میڈیا پر مزاحیہ انداز میں گلوکاری سے شہرت پانے والے چاہت فتح علی خان کے سر پر لندن میں ایک کیفے کے باہر انڈے مارے گئے، بعدازاں ایک ویڈیو میں چاہت فتح علی خان نے واقعے سے متعلق بات کی۔
انہوں نے کہا دو انڈے مارے گئے، پہلے ایک شخص آیا جس نے انڈا پھینکا ، اس کے فوراً بعد ایک اور لڑکے نے ہاتھ سمیت انڈا مارا، چاہت فتح نے ویڈیو میں ایک خاتون اور ایک مرد کا نام لیتے ہوئے کہا میں آپ لوگوں کا ریسٹورینٹ بند کرواؤں گا۔

چاہت فتح علی خان نے کہا مجھے پہلے سی سی ٹی وی نہیں دی گئی تھی کہ میرے پاس ثبوت ہوتا، میں اسی وقت پولیس اسٹیشن جاتا لیکن اب میرے پاس ثبوت ہیں، آپ لوگوں کو عدالت لے کر جاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں