کوٹ رادھا کشن میں نجی اسکول کی چھت گرنے سے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق یہ واقعہ کوٹ رادھا کشن کے علاقے مان سنگھ روڈ ٹول ٹیکس چوک میں پیش آیا جہاں نجی اسکول کی چھت گرنے سے نرسری کلاس کے متعدد بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ نرسری کلاس اسکول کی دوسری منزل پر واقع تھی اور کلاس کی گرنے والی چھت بوسیدہ تھی۔
ریسکیو کے مطابق حادثے میں 9 بجے زخمی ہونے جنہیں فوری ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔