امریکی قدامت پسند تجزیہ کار چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی شناخت ہوگئی۔
تجزیہ کار چارلی کرک کے مبینہ قاتل کی شناخت 22 برس کے ٹائلر رابنسن کے نام سے کی گئی۔
مبینہ قاتل کی فیملی کے مطابق ٹائلر تجزیہ کارکو ناپسند کرتا تھا اور کہتا تھا کہ چارلی کرک نفرت سے بھرا شخص ہے، وہ بندوقوں کا شوقین تھا اور اکثر شوٹنگ رینجز میں جاتا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم یوٹاہ کے علاقے واشنگٹن میں 6 کمروں کے مکان میں رہتا تھا، ٹائلر کو منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں اسے سزائے موت کا سامنا ہوسکتا ہے۔
چارلس کرک کا مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا گیا: صدر ٹرمپ کا اعلان
یاد رہے کہ صدر ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور اسرائیل نواز چارلی کرک کو گزشتہ روز یوٹاہ یونیورسٹی میں تقریرکے دوران گولی ماری گئی تھی۔
عینی شاہدین نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ چارلی کو اس وقت گولی ماری گئی جب وہ گن کنٹرول اور ہجوم پر فائرنگ کے موضوع پر بات کررہے تھے۔
چارلی کرک ایک قدامت پسند شخصیت تھے اور وہ امریکی صدر کے کافی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے۔
رپورٹس کے مطابق چارلی کرک ‘ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ نامی تنظیم کے بانی بھی تھے، 2012 میں قائم کی گئی یہ تنظیم تعلیمی اداروں میں قدامت پسند نظریات کو فروغ دیتی ہے۔