0

کوہ دامان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سماجی کارکن جاں بحق

کوہ دامان ادیزائی میں گزشتہ رات معروف سماجی کارکن شوکت خان ادیزائی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا. واقعہ رات 11 بجے پیش آیا جب شوکت خان اپنے گھر میں موجود تھے. فائرنگ میں امتیاز نامی شخص بھی زخمی ہوا ہے جسے فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.شوکت خان کا شمار کوہ دامان کے فعال اور باہمت سماجی کارکنوں میں ہوتا تھا، جو ہمیشہ علاقے کی ترقی، تعلیم، صحت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے آواز بلند کرتے رہے. وہ مختلف فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہتے اور کوہ دامان کی عوام کی نمائندگی کرتے تھے.
ان کی ناگہانی موت نہ صرف ادیزائی بلکہ پورے کوہ دامان کیلئے بڑا نقصان ہے.
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں