لاہور:ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد طارق اور بشیر خان شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔
گرفتار ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں.