0

ناسا نے 6000 نئے سیاروں کی تصدیق کردی

ناسا نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے شمسی نظام سے باہر 6000 سے زائد سیاروں (exoplanets) کی تصدیق ہو چکی ہے۔

ناسا کا یہ اعلان رواں ماہ میں سامنے آیا ہے۔ یہ تعداد سیاروں پر متعدد طریقوں اور تجزیاتی ثبوتوں کے بعد سائنسی برادری کی طرف سے تصدیق شدہ ہے جبکہ اس کے علاوہ ہزاروں دیگر امیدوار سیارے بھی موجود ہیں جو ابھی مکمل تصدیق کے منتظر ہیں۔

خیال رہے یہ صرف ایک عددی سنگ میل ہے۔ اس سے مراد یہ نہیں کہ حال ہی میں 6000 نئے دریافت کئے گئے ہوں بلکہ کہ کل تعداد اب اس حد تک پہنچ چکی ہے۔

یہ دریافتیں مختلف طریقوں سے ہوئی ہیں جو درج ذیل ہیں:

Transit method: یعنی جب سیارہ اپنے ستارے کے سامنے سے گزرتا ہے تو ستارے کی روشنی میں کمی ہوتی ہے۔

Radial velocity: ستارے کی روشنی میں تبدیلیاں جو سیاروں کی حرکات کی وجہ سے ہوتی ہیں۔

اس کے علاوہ دیگر طریقے بھی ہیں جن سے ڈیٹا کی تصدیق ہوتی ہے۔ یہ ثابت کرتا ہے کہ کائنات میں ہمارے جیسی دنیاوں کا امکان بہت زیادہ ہے۔ ہزاروں سیارے پائے گئے ہیں اور یہ تحقیق ہمیں بتاتی ہے کہ ستاروں کے گرد سیاروں کا نظام عام ہوسکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں