0

حافظ آباد: ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طالب علموں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے

حافظ آباد میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طالب علموں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق یہ حادثہ حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں پیش آیا جہاں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 5 طالب علموں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ افسوس ناک واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ریسکیو کے مطابق ملبہ ہٹانے کا آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے۔ حادثے میں ٹیوشن سینٹر کے استاد عمران اور ان کی والدہ بھی جاں بحق ہوئیں، جاں بحق ہونے والے طالب علموں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں